Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: سیل شدہ علاقے میں لوگ حکومتی امداد کے منتظر

شائع 19 جون 2020 09:23am

لاہور میں کورونا کے باعث سیل ہونے والے علاقوں کے مکیں تین دن سے حکومتی امداد کے منتظر ہیں، کہتے ہیں  وزیر اعظم کی ٹائیگر فورس مدد کو پہنچی  نہ ہی انھیں راشن پانے کے لئے باہر جانے دیا جا رہا ہے۔

 لاہوریوں کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزیاں اپنی جگہ لیکن حکومت کی جانب سے گھروں میں محصور ہونے والی فیملیز کی دہلیز تک راشن نہ پہنچنا بھی ایک سنجیدہ مسلہ ہے۔  شہریوں نے سوال کیا ہے کہ ٹائیگر فورس کا اگر کوئی وجود ہے تو وہ نظر کیوں نہیں آتی۔

شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر حکومت متاثرہ خاندانوں کے راشن پانی کا بندوبست نہی کر سکتی تو پھر لاک ڈاون ختم کر دے۔ لاک ڈائون کی وجہ سے انکے مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھتے جا رہے ہیں۔

سیل کئے جانے والے علاقوں کے رہائشیوں کی جانب سے پولیس کے انکے  ساتھ  سخت رویے کی شکایت بھی آرہی ہیں۔